راجن پور: بااثر افراد کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد

راجن پور: بااثر افراد کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ شرقی میں محنت کش رزاق نے الزام لگایا ہے کہ محلے میں کچھ مبینہ غنڈہ عناصر کا اس کے ہمسائے کے گھر أٓنا جانا تھا، منع کرنے پر ہمسایہ بشیر طیش میں آ گیا اور چار سے پانچ مسلح افراد بلا لئے جنہوں نے ڈنڈوں،لاتوں ،مکوں سےتشدد کیا، گھسیٹتے رہے، ناک بھی زمین پر رگڑوائی، اور قتل کی دھمکیاں دیں۔