کراچی: (دنیا نیوز) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، ملزم عذیر بلوچ و دیگر پر ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائن فواد خان کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم عذیر بلوچ و دیگر پر ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عذیر بلوچ کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے عذیر بلوچ، بھائی زبیر بلوچ ،عبدالغفار ماما و دیگر پر فرد جرم عائد کی۔ ذاکر ڈاڈا اور رمضان عرف رمضانی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ عذیر بلوچ اور دیگر نے مقدمےکی صحت جرم سے انکار کردیا۔ مقدمے کے تفتشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپریل 2012ء میں کلاکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس پر حملہ کیا۔۔ حملےمیں ایس ایچ او فواد خان جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔