کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کو گرفتار کر کے لاک اپ میں تشدد کے الزام پر ایس ایچ او کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا جس پر وہ عدالت سے فرار ہو گیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں چوری کے شبہے میں شہری کو گرفتار کر کے لاک اپ کرنے اور تشدد کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایچ او سول لائن اور چار پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ایس ایچ او حکم سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے 22 جولائی کو گل بہادر کو گرفتار کر کے تشدد کیا تھا۔