قصور: (دنیا نیوز) قصور کے علاقے الٰہ آباد میں زمین کا جھگڑا 5 افراد کی جان لے گیا، گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چار چچا زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد امین شامل ہیں جبکہ ملزم پانچ افراد کو قتل کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، سپیشل برانچ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کیا جا رہا ہے تفتیش کا عمل جاری ہے۔۔