گوجرہ کے قریب موٹروے پر کار کی ٹریلر سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

Published On 20 September,2020 10:33 am

گوجرہ: (دنیا نیوز) گوجرہ کے قریب موٹروے پر کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کار میں سوار بدقسمت خاندان موٹروے ایم فور پر منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ تیز رفتاری کے سبب ٹریلر سے ٹکر ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور شدید زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

حادثے کے شکار خاندان کا تعلق لیہ سے بتایا گیا ہے۔
 

Advertisement