لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں ناکام ہونیوالی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی، آئینی مدت پوری ہونے سے پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں، قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن بے نقاب ہوچکی، اے پی سی سے حکومت کو خطرہ ہے نہ کوئی دباؤ۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجازہ کا کہنا تھا حکومت شفافیت اور بلاتفریق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے، پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہو رہی ہیں، عوام نے 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔