لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے، پہلے بھی اے پی سی ناکام رہی اور اب بھی ناکام رہے گی۔
ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفرشروع ہو چکا ہے جو اب رکنے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، انہوں نے کہا کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں۔