موٹروے زیادتی کیس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں: فیاض الحسن

Published On 11 September,2020 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے زیادتی کیس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیرِ قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، فارنزک ڈیپارٹمنٹ، سی آئی اے سمیت تمام ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، ملزمان کو پکڑنے کے لیے روایتی اور جدید تفتیشی طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، اس اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افراد معاشرے کا ناسور ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔
 

Advertisement