لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے کرائے میں اضافے سے انکار کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ابھی کرایہ 40 روپے رکھا جائے، 6 ماہ مانیٹر کیا جائے پھر اضافے کا دیکھیں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اورنج ٹرین کرایہ 40 کی بجائے 50 روپے مقرر کرنے کیلئے کابینہ کو سمری ارسال کی گئی تھی۔ سمری میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹیر ینز کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔