عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز

Published On 18 September,2020 09:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے متعلق ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیا گیا ہے، بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس کے لئے اجازت نامے ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے، پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کروائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا گیا، اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈو پلیٹ فارم فعال کئے گئے، ون ونڈو نظام عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
 

Advertisement