احمد پور سیال: بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا

Published On 21 September,2020 04:48 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) بیٹوں نے زمین کے تنازع پر لکڑی کے ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے علاقے چک 9/3 ایل میں بیٹوں نے باپ نذیر حسین کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ احمد پور سیال نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس تھانہ احمد پور سیال نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا اور کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
 

Advertisement