اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل روڈ پر واقع قیام و طعام کے لیے مختص جگہ پر گھریلوے جھگڑے کے باعث بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی تنویر عالم پر فائرنگ کر دی، چھوٹا بھائی ریفریشمنٹ پوائنٹ پر فروٹ چاٹ کھانے آیا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی نے اچانک آکر فائرنگ شروع کردی جس سے چھوٹا بھائی شدید زخمی ہو گیا، واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تنویر عالم جانبر نہ ہو سکا۔
دوسری طرف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔