سرگودھا: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر 9 سالہ لڑکے نے اپنی پھوپھو کو جان سے مار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، کنول پروین کے اہل خانہ کو اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا۔ 14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سالہ بھتیجے نجم الحسن نے اچانک پستول اٹھا کر فائر کر کے اپنی پھوپھو کو قتل کر دیا۔ غیرت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کروایا گیا۔ قتل کرنے اور قتل کی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔