سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس نے بروقت کاروائی کر کے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمسن عباس علی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون انسپکٹر مامون علی نے اپنی ٹیم اے ایس آئی زاہد اقبال اور امتیاز خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔
پولیس نے ملزم چن ماہی ولد غلام رسول کو گرفتار کر لیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔