لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے برکی میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سالہ ریحان نے اپنے تایا کی پستول پکڑی ہوئی تھی، 11سالہ حیدر نے اپنے چھوٹے بھائی سے پستول لینے کی کوشش کی تو گولی چل گئی، حیدر پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے 11 سالہ حیدر ہلاک ہوا، گولی 9سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر کے پیٹ میں لگی، 9 سالہ ریحان بھی انگلی پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے حیدر کا پوسٹمارٹم اور قانونی کاروائی سے انکار کر دیا واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔