لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے عید کیلئے ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کرلیا، 25 سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت، اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہیں۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔