ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے نواحی علاقہ ہڑپہ چک 10/2 ایل میں معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا کے بعد فائرنگ ہوئی جس کے، نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ راستے میں پڑے ہل نہ اٹھانے پر جھگڑے کے بعد پیش آیا، معمولی نوعیت کے تنازعہ پر طیش میں آ کرشکیل نامی شخص نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد موقعہ پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منقل کر دیا گیا، فائرنگ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جنکی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔