ایس او پیز کی خلاف ورزی، شاہ عالم مارکیٹ میں 45، چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل

Last Updated On 14 May,2020 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں۔

ادھر یوم علیؓ کے سلسلہ میں اندرون لاہور کی تمام مارکیٹس سیل کر دی گئیں، پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ پیشگی آگاہ کر دیتی تو دکاندار اپنے تجارتی آرڈرز آج کیلئے نہ کرتے۔

دوسری جانب اکبری منڈی کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے 2 روز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر اظہر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اکبری منڈی جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہے گی، آج دو بجے کے بعد اکبری منڈی کو بند کر دیں گے، اکبری منڈی میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی حکمت عملی بنائیں گے، اکبری منڈی اب پیر کے روز سے آپریشنل ہوگی۔