ہوسکتا ہے کورونا کبھی بھی ختم نہ ہو، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

Last Updated On 14 May,2020 10:42 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا کبھی بھی ختم نہ ہو، بلکہ مستقل بیماری میں تبدیل ہو جائے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہیں کورونا وائرس  اینڈیمک  میں نہ بدل جائے، ڈائریکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے دنیا کو بڑا سفر طے کرنا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو نئے کیسز کی تشخیص کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہوگا۔

ڈائریکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ زمینی راستے کی نسبت فضائی سفرمیں وائرس پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔