کورونا ممکنہ طور پر چمگادڑوں کی ایک خاص قسم سے پھیلا، ماہرین

Last Updated On 14 May,2020 11:07 am

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس ایشیا میں پائی جانے والی چمگادڑوں کی ایک قسم سے پھیلا ہے جو چین اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں پائی جاتی ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی میں خلیات کے ایک ایسے گروپ کو تیار کیا گیا جو چینی ہارس شو نامی چمگادڑ کی آنتوں میں پائے جانے والے خلیات سے مماثلت رکھتا تھا۔

چمگادڑوں کی یہ قسم چین، نیپال، ویت نام اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں پائی جاتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے اصل چمگادڑوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ وائرس کی بنیاد کی تصدیق کی جا سکے۔