خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے نواحی علاقے 35 والا پھاٹک پر مبینہ طور پر پولیس نے کار پر فائرنگ کی، پولیس کی فائرنگ سے 4 بچوں کا باپ تنویر انجم موقع پر چل بسا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ کار کو مبینہ طور پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر پولیس فائرنگ شروع کردی، ہمارا بھائی دوستوں کے ساتھ ہوٹل سے کھانا لینے گیا تھا۔
ورثاء کا مزید کہنا تھا کہ راستے میں پولیس نے فائرنگ کر کے ہمارے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس اہلکار ڈیڈ باڈی سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے کار سواروں میں ایک شخص کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔