لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ نہ چل سکی، پردیسی انتظار کرتے رہ گئے لیکن بس نہ چلی، مسافر شکوے کرتے رہے۔
لاہور سے بسیں منزل کی جانب روانہ نہ ہوسکیں، لاری اڈے پر ایک دو بسوں کے علاوہ کوئی بس موجود نہیں تھی، ہو کا عالم تھا، چند مسافر آئے اور واپس لوٹ گئے۔
فیصل آباد میں بس اڈوں پر آنیوالے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ٹرانسپورٹر اور پردیسیوں نے شکوے کا اظہار کیا۔ ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں بھی ٹرانسپورٹ نہ چلی سکی، ہر اڈے پر ویرانی چھائی رہی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بسوں کا پہیہ چل پڑا، ایک دھڑے نے بسیں چلا دیں، ایس او پیز پر عملدر آمد نہ ہوسکا، مسافروں سے ڈبل کرائے بھی وصول کئے جانے لگے۔
دوسری طرف سندھ حکومت نے عید سے پہلے ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے، بلوچستان میں بھی بسیں چلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔