ٹرمپ نے مسلم ڈاکٹر کو کورونا ویکسین تلاش کرنے کا کام سونپ دیا

Last Updated On 18 May,2020 09:40 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان مونسیف محمد سلوئی کا انتخاب کرلیا۔

صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ  آپریشن وارپ سپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں، انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں 10 سالوں میں یہ ہمارے لیے بہت ساری نئی ویکسینز ہیں۔
 

Advertisement