نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 220 اور متاثرین کی تعداد 47 لاکھ 20 ہزار 196 تک پہنچ گئی، 18 لاکھ 11 ہزار 674 مریض صحت یاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 1089 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد تعداد 89 ہزار 569 ہو گئی جبکہ 15 لاکھ 7 ہزار 879 متاثر ہیں۔ سپین میں 104 اموات کے بعد تعداد 27 ہزار 563 ہو گئی ہے، 2 لاکھ 76 ہزار 505 وائرس کا شکار ہیں۔ برطانیہ میں 468 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 34 ہزار 466 تک پہنچ گئی ہے۔
روس میں مزید 119 اموات کے بعد تعداد 2 ہزار 537 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 43 ہے۔ اٹلی میں 153 ہلاکتوں کے بعد تعداد 31 ہزار 763 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 760 تک بڑھ گئی۔ برازیل میں ہلاکتیں 816 ہیں، تعداد 15 ہزار 633 ہو گئی، 2 لاکھ 43 ہزار 142 متاثر ہیں۔ فرانس میں ہلاکتیں 96 ہیں جبکہ مجموعی تعداد 27 ہزار 325 ہو گئی ہے۔
جرمنی میں 26 اموات کے بعد تعداد 8 ہزار 27 ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 900 افراد وائرس کا شکار ہیں۔ ترکی میں 41 ہلاکتوں کے بعد تعداد 4 ہزار 96 ہو گئی، ایک لاکھ 48 ہزار 67 افراد متاثر ہیں۔
بھارت میں مزید 118 اموات کے بعد تعداد 2 ہزار 871 ہو گئی ہے، 90 ہزار615 متاثر وبا کا شکار ہو گئے۔ ایران میں مزید 35 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 6 ہزار 937 ہو گئی ہے، ایک لاکھ 18 ہزار 392 متاثرین میں شامل ہیں۔ کینیڈا میں مزید 117 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 677 ہو گئی ہے جبکہ 75 ہزار 770 متاثر ہیں۔ سعودی عرب میں مزید 10 ہلاکتوں کے بعد تعداد 302 ہو گئی، 52 ہزار 16 وبا میں مبتلا ہیں۔