پنجاب میں شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

Last Updated On 17 May,2020 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس شعیب دستگیر سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیر سے کھلنے والے شاپنگ مالز اور بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، جمعتہ الوداع اورعید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی  پنجاب کی جانب سے یوم علی کے موقع پر صوبائی وزیر قانون، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور انکی ٹیم کی جانب سے بہترین انتظامات کی تعریف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا کہ تمام سول اور پولیس افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ امید ہے افسران اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں گے، جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

Advertisement