سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں کورونا مریضوں اور مشتبہ مریضوں سمیت مختلف جگہوں پر قرنطینہ کئے گئے سینکڑوں افراد کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
زرعی کالج میں ٹیسٹوں کے لئے لائے گئے زائرین اور ٹی بی ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کے کورونا مریضوں اور مشتبہ مریضوں کی بنا پر سیل کئے گئے تبلیغی مرکز، محمدی کالونی گلی نمبر دس اور گلشن حیات کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کا آغاز ہو چکا ھے، ہمارے ٹیسٹ کلیئر آنے اور ٹیسٹوں کے لئے لیا گیا، وقت گزر جانے کے باوجود انتظامیہ ہمیں جانے نہیں دے رہی، ہمیں اشیاء خوردونوش سمیت دیگر پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ نے ہماری زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، ہمارے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔