سعودی عرب میں کرفیو کا جزوی خاتمہ، دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Last Updated On 26 April,2020 02:25 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق مکہ مکرمہ پر نہیں ہو گا، 29 اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹیں بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی۔

برطانوی وزیراعظم کورونا کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو گئے، بورس جانسن کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ بورس جانسن نےحالت بگڑنے پر ایک ہفتہ ہسپتال میں گزارا۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں 54 ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔ اٹلی میں 26 ہزار 384 ہلاکتیں، اسپین میں 22 ہزار سے زائد مارے گئے۔ برطانیہ میں بھی 20 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے۔ جرمنی اور ایران میں 5 ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔ چین، بیلجئیم، نیدرلینڈ میں 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں، ترکی اور کینیڈا میں 2 ہزار سے زائد، بھارت میں 825 ہلاکتیں ہوئیں۔ دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا، مکہ مکرمہ میں بتدریج 24 گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا۔ 29 اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔

 

Advertisement