سرگودھا: پولیس مقابلہ کے دوران اشتہاری کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید

Last Updated On 12 May,2020 09:11 pm

ساہیوال، سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں پولیس مقابلہ کے دوران اشتہاری کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبری تھی کہ متعدد مقدمات میں ملوث اشتہاری موضع ککڑانی میں موجود ہے، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ککڑانی کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔

ککڑانی دھپ سڑی رابطہ روڈ پر اے ایس آئی اور اشتہاریوں کا آمنا سامنا ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاریوں نے فائرنگ کھول دی پولیس۔

سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے نواحی موضع ککڑانی کے نزدیک پولیس مقابلہ ہوا، پولیس تھانہ ترکھانوالا کے اے ایس آئی ممتاز نتھوکہ اشتہاری کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
 

Advertisement