سرگودھا: خوشیوں کا چھکا، خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

Last Updated On 04 September,2019 09:44 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) خوشیوں کا چھکا، سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کے سات سال بعد ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پھلروان کے رہائشی کے گھر خوشیوں کا چھکا لگ گیا، مبارک ہسپتال سرگودھا میں ایک خاتون نے 6 بیٹوں کو جنم دیا۔ بچے اور انکی ماں صحت مند ہیں۔

پیدائش کے بعد بچوں کو ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، خوش نصیب خاندان کا تعلق پھلروان سےہے، والدین عزیزواقارب خوشی سے نڈھال ہو گئے۔ ہسپتال اور علاقے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق جوڑے کے گھر سات سال بعد اولاد ھوئی، بچوں کو وی آئی پی پروٹوکول میں ہسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ والدین نے میڈیا پر آنے سے معذرت کر لی ہے۔
 

Advertisement