سرگودھا: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا

Last Updated On 27 August,2019 11:41 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں گھریلوجھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

افسوسناک واقعہ کوٹ مومن کے نواحی علاقے سیال موڑ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے نور دین نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد نور دین نے گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے۔
 

Advertisement