سرگودھا: گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد زخمی، گھر تباہ

Last Updated On 26 January,2019 01:34 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے لالہ زار ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 10 افراد زخمی اور گھر تباہ ہوگیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لالہ لالہ زار کالونی میں محمد امیر کے گھر میں لیکج کے باعث گیس بھر گئی، صبح جونہی آگ جلانے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا، جس میں 3 گھر تباہ جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ میں گھر میں کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد پولیس، ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر بھلوال پہنچایا گیا، ہسپتال حکام کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔