سرگودھا: بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

Last Updated On 29 July,2018 09:08 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) بارش کے باعث نواحی قصبہ ویگووال میں بوسیدہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا کے نواحی علاقے ویگووال میں چوبارے کی دیوار محمد خان کے مکان کی چھت پر آن گری جس سے محمد خان کے مکان کی چھت بھی منہدم ہو گئی اور گھر میں موجودہ 11 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 4 افراد 60 سالہ محمد خان، چار سالہ علی اکبر، 27 سالہ سمرین بی بی اور 60 سالہ محمد حیات جاں بحق جبکہ مقدس شاہین، صدف بی بی، عنبرین، نسرین اور دو سالہ عائشہ زخمی ہو گئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔