ایف آئی اے کی سرگودھا، فیصل آباد میں کارروائی،10 انسانی سمگلرز گرفتار

Last Updated On 11 November,2018 06:46 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے سرگودھا اور فیصل آباد میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 10 انسانی سمگرز کو گرفتار کر لیا. ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتے تھے. دوسری جانب غیر قانونی طور پر ڈِش انٹینا کی فروخت میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے پولیس نے فیصل آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 10 انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا جبکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ڈِش انٹینا فروخت کرنے والے تین دکانداروں کو بھی دھرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر ان سے لاکھوں روپے بٹورنے کا کالا دھندہ چلارہے تھے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈِش انٹینا فروخت کرنے والے 3 دوکانداروں کو حراست میں لیتے ہوئے انکے قبضہ سے ڈیجیٹل سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔