سرگودھا: شادی میں ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

Last Updated On 28 December,2018 03:21 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

واقعہ بستی حسین آباد میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ظفر نامی شخص نشے میں دھت ہو کر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا کہ گن اسکے قابو سے باہر ہوگئی اور گولی آٹھ سالہ حفیظ کو جا لگی۔

زخمی نذر ولد صدیق کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود پھلروان پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔