سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے 126 جنوبی میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے، علاقہ مکینوں اور موقع پر موجود دیگر مزدوروں نے لاشیں ملبے سے نکال لیں۔
بتایا گیا ہے کہ 126 جنوبی کے قریب بلاک 15 میں پتھر توڑنے کے دوران پہاڑی تودہ گر گیا جس کی زد میں آ کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے جن میں محمد یعقوب، راشد، فریاد خان، شیر زادہ اور ذوالفقار احمد شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے مزدوروں کے ساتھ مل کر لاشیں ملبے سے نکالیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ پر کڑانہ پہاڑی پر مزدوروں نے کام بند کر دیا۔