سرگودھا: (روزنامہ دنیا) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں دلہوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے موقع پر دس ہزار سے زائد حق مہر دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس نکاح خوان کی وساطت سے متعلقہ یونین کونسل وصول کرے گی۔