لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
محرم الحرام کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا۔ تاہم 26 اضلاع میں پاک فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
لیسکو کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیدیا گیا۔