پینے کے پانی کے چار برانڈز غیر معیاری، رپورٹ جاری

Last Updated On 27 August,2019 09:03 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل ( پی سی آر ڈبلیو آر) نے پینے کے پانی کے مختلف برانڈز کی سہ ماہی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں اسلام آباد، راولپنڈی ، ٹندو جام ، لاہور، ملتان ، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے بوتل بند ، منرل پانی کے 77 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، جن کا تجزیہ کیا گیا۔

تجزیئے کے مطابق 2 برانڈز ( سپر نیچرل اور تاج پیورڈرنکنگ واٹر) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں پائی گئی اور 2 برانڈز (کلاسک پلس اور کلنز) کے نمونوں میں پی ایچ کی مقدار سٹینڈرڈ سے کم پائی گئی جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور تیزابیت کی شکایت ہوسکتی ہے۔