راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں مزید اضافہ ہونے لگ گیا، تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 295 ہو گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 مریضوں کو تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بخار کے شبہ میں ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض ڈینگی بخار کے شبہ میں زیر علاج ہیں جن کو ڈینگی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد کے 111 جبکہ راولپنڈی کے 179 شہری ابھی تک ڈینگی بخار میں مبتلا ہو چکے جن میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہو چکی ہے اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔