راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے کے دعوے کر رہی ہے لیکن صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 14 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے مزید مریض سامنے آنے پر رواں سیزن تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 156 ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 125 مریض ہولی فیملی، 13 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ 18 مریض بےنظیر ہسپتال لائے گئے اس کے علاوہ 57 کے قریب مریض ڈینگی کے شبہ میں راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئےہیں۔