کراچی: ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

Published On 04 Oct 2017 10:19 PM 

کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان نگل لی، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ملیر اور کراچی ویسٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) پشاور کے بعد ڈینگی کراچی میں بھی پر پھیلانے لگا۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ آج شرف آباد کے علاقے میں پینتالیس سالہ سید محسن ڈینگی کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا مگر ڈینگی کنٹرول پروگرام فعال نہ ہو سکا۔ مینجر ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ ڈاکٹر عبد الرشید کے مطابق، ہلاکتوں کی وجہ ایک سے زائد بار ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونا اور متاثرہ مریضوں کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہونا ہے۔

حکام کے مطابق، شہر قائد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ملیر اور ضلع ویسٹ کے علاقے ہیں جہاں مچھر مار سپرے تک نہیں کیا گیا۔