پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، اموات کی مجموعی تعداد 40 تک جا پہنچی، سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی اونچی پرواز جاری ہے۔ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج بھی ایک تیس سالہ خاتون دم توڑ گئی جبکہ پچیس سالہ خاتون نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں جان کی بازی ہاری۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 264 افراد پہلے ہی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ڈینگی پر قابو پانے کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ اس کے باوجود وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔