کراچی: ڈینگی قابو سے باہر، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

Published On 18 Oct 2017 06:51 PM 

کراچی میں ڈینگی قابو سے باہر، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، رواں برس 1605 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، حکومت کی لاپرواہی جاری۔

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ناقص اقدامات کے باعث ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 23 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق، رواں برس ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1605 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد اب تک اس مرض کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش شہر میں گندگی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔