اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ہولی فیملی ہسپتال میں مزید17 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ہولی فیملی ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد کو ڈینگی کی علامات کےساتھ داخل کرایا گیا۔ لیبارٹری تجزیہ کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈمیں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈینگی کے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے علاقے ترنول، ایک کا چکوال، جبکہ 6 مریض ضلع راولپنڈی کے رہائشی ہیں، ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 182 ہوگئی ہے۔