اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں 66 ہزار کیوسک پانی کے باعث نچلے درجے کا سیلاب آگیا، 71 بستیاں زیرے آب آگئیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے چھوڑا گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں پانی 66 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ گئی۔ پاک فوج اور ریسکیو کا پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے آپریشن جاری ہے۔
71 بستیوں کے مکین مال اسباب اور مویشیوں سمیت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر کے مطابق پانی میں پھنسے 70 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، حالیہ سیلابی صورتحال سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ پاکپتن میں 9 میڈیکل کیمپ جبکہ 5 فلڈر ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر اہلکار ضروری سامان کے ساتھ موجود ہیں۔