سیالکوٹ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ایم ایس کوغفلت برتنے پر معطل کر دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا تمام ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں، مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا مریضوں کا بہترین علاج معالجہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے بہترین علاج معالجہ میں غفلت پر معافی نہیں دی جائے گی، فرائض میں غفلت برتنے پر ایم ایس سیدھا گھر جائیگا۔