بورےوالا: (دنیا نیوز) پولیس تھانہ چشتیاں کی نااہلی نے ایک خاتون کی جان لے لی۔ نسیم بی بی کو گھر والوں نے زہریلی دوائی پلا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق نسیم بی بی کے خاوند نے چشتیاں کورٹ میں دعوی دائر کیا تھا کہ اسکی بیوی کو سسرال والے قتل کرنے کے در پہ ہیں رٹ میں خاوند نے التجا کی تھی کہ اسکی بیوی کو فوری برآمد کروایا جائے۔
نسیم بی بی کے گھر والوں آج اسے زہریلی دوائی پلا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس تھانہ ساھوکا نے خاوند کی درخواست قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔