ملتان: (دنیا نیوز) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین نے ایک مرتبہ پھر بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق والدین کی طرف سے بیان حلفی میں استدعا کی گئی ہے کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد بیٹوں کو معاف کر دیا ہے، عدالت بری کرے، وسیم اور اسلم شاہین کو اللہ واسطے معاف کر دیا ہے، عدالت بری کرے۔
والدین کا مزید کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی ہے جو حقائق کے خلاف ہے، قتل کا مقدمہ 16 جولائی 2016 کو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22 اکتوبر 2016 میں ہوئی۔
بیان حلفی میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی لہٰذا اس کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا، ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔
ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان حلفی پر بحث کے لیے پراسیکوشن اور وکلاء کو طلب کر لیا۔