لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بطور چئیرمین شکایت سیل مین اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر نے لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 کے ضمنی معرکے میں 17579 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا خالد محمود 16892 ووٹ لے سکے تھے