سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ برانچ کے عملے نے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور پختہ تھڑے مسمار کر دئیے جبکہ دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے۔
سرگودھا مونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ عملے نے بلاک 5، 6 اور کچہری بازارں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے دکانداروں کی طرف سے بنائے گئے پختہ دھڑے مسمار کردئیے اور کئی دوکانداروں کو جرمانے کئے۔
اس موقع پر انکروچمنٹ انسپکٹر راجہ عباس نے دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تجاوز کرنے والے دکانداروں کا مال ضبط کر کے دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔